-اسلام آباد (پی کے رپورٹر نیوز)تفصیلات کے مطابق سیشن جج نے طاہر عباس نے کیس کی سماعت کی ہے اور مسلسل عدم حاضری پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دیا گیا ہےجج طاہر عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت سے چالاکیاں کر رہے ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو رہے
جب تک وہ عدالت میں زیادتی حیثیت سے پیش نہیں ہوتے ان کی ضمانت منسوخ کی جاتی ہے اور انہیں اشتہاری قرار دیا جاتا ہے وہ چار ہفتوں کا کہہ کر ملک سے باہر گئے تھے لیکن ابھی تک واپس ملک میں نہیں ائے جبکہ شہباز گل کے وکیل نے کہا ہے کہ میرا موکل ملک سے باہر بیماری کی وجہ سے گیا ہے وہ ملک سے بھاگا نہیں ہے دوران سماعت نادرہ اور ایف ائی اے نے شہباز گل کی جائیداد کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے شہباز گل نے درخواست جمع کروائی تھی کہ انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے درخواست قبول کی جائے لیکن عدالت نے ان کی یہ درخواست ہے ریجیکٹ کر دی ہے اب عدالت نے اس شہباز گل کو 31 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے اگر وہ حاضر نہیں ہوتے تھے انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا یہاں یہ بتایا جانا ضروری ہے کہ ان کا شناختی کارڈ الریڈی بلاک کر دیا گیا ہے