ممبئی(پی کے رپورٹر نیوز) بھارتی اداکارہ کنگنا دناوت کی جانب سے رائٹر اور شاعر جاوید اختر پر استحصال کا الزام عدالت نے مسترد کر دیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی مجسٹریٹ کورٹ نے اداکارہ کنگنا کی رائٹر جاوید اختر کے خلاف درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے “کہ کسی شخص سے تحریری معافی کا کہنا اور اس سے معافی منگوانا کوئی قانونی جرم نہیں ہے اس سے کسی قسم کی کوئی قانونی خلاف ورزی نہیں ہوتی “یاد رہے کہ کنار ناوت نے جاوید اختر پر استحصال کا الزام لگاتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ جاوید اختر نے انہیں اور ان کی بہن کو اپنے گھر بلا کر اداکار ہری ٹک روشن سے تحریری طور پہ معافی مانگنے پر مجبور کیا تھا اور اس بات کو نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی