Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں صنم بلوچ، خدیجہ شاہ اور دیگر کا جوڈیشل ریمانڈ بڑھا دیا گیا

Aug 12, 2023

پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں صنم بلوچ، خدیجہ شاہ اور دیگر کا جوڈیشل ریمانڈ بڑھا دیا گیا

لاہور ( پی کے رپورٹر نیوز12 اگست 2023 ) پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں صنم بلوچ، خدیجہ شاہ اور دیگر کا جوڈیشل ریمانڈ 14 روز مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا جس کے بعد جج اعجاز احمد نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت افسر نے خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ میں مزید اضافے کی ابتدا کی، جس پر عدالت نے خدیجہ شاہ، صنم جاوید اور دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کا اضافہ کرتے ہوئے , 26 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ خواتین09 مئی کے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث پائی گئی تھی اور انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *