Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

Imran Khan’s threat to the JIT in the investigation of the May 9 incidents proved costly.

Jul 28, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں رپورٹ درج کی گئی۔ جس میں بیان کیا گیا ہے کہ کسی ملزم کا دوران تفتیش افسر کو ڈرانا آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات سے روکنا مجرمانہ فعل ہے۔

لاہور( پی کے رپورٹر نیوز 28 جولائی 2023) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پہ الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 9 مئی کی تحقیقات کو روکنے کے لیے جے آئی ٹی کی ٹیم کو دھمکیاں دی ہیں جس کی وجہ سے ان پر ایک اور مقدمہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پیشی کے دوران جے آئی ٹی سربرا اور ممبران کو دھمکانے کے معاملے پر پولیس نے عمران خان کے خلاف تھانہ گجر سنگھ میں روزنامچہ میں رپورٹ درج کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق انچارج انویسٹیگیشن قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں رپورٹ درج کی گئی ہے رپورٹ کا مٹن ہے کہ تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں تفتیش کے لیے عمران خان کو بلایا گیا تو انہوں نے انگلی کے اشارے سے سربراہ جے آئی ٹی عمران کشور اور ان کے ممبران کو دھمکایا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا دوران تفتیش افسران کو ڈرانا آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات سے روکنا ایک جرم ہے اور ملزم یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے۔

یہاں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے نو مئی کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ٹیم کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب میں واپس آؤں گا تو آپ کو اپنی تمام تر کاروائیوں کا جواب دینا ہوگا ہم صرف مخصوص علاقے میں ایک پرامن احتجاج کرنا چاہتے تھے جس سے ایک بھیانک اور دہشت گردی کا رنگ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *