Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا موبائل فون فرانزک آڈٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Aug 11, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا موبائل فون فرانزک آڈٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد ( پی کے رپورٹر نیوز11 اگست 2023 ) پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا موبائل فون فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے دوران ان کا موبائل فون قبضے میں لیا تھا اب اس موبائل فون کو عدالت کے حکم پر لاہور میں درج مقدمات سے متعلق موبائل فون میں موجود ڈیٹا مددگار ثابت کرنے کے لیے پولیس نے عمران خان کا موبائل فرانزک آڈٹ کے لیے بھیج دیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق عمران خان ان دنوں اٹک جیل میں قید ہیں، ان کے وکلا کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشرہ بی بی ان سے ملاقات کرنے کے لیے لاہور سے اٹک جیل گئیں جہاں انہیں c کلاس میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے سخت رویہ اپناتے ہوئے بشرا بی بی کو صرف ان سے ایک گھنٹہ ملاقات کی اجازت دی اس کے بعد انہیں وہاں سے بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *