سینٹ میں سول افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت توصیح بھرتیوں پر پابندی کا بل پیش
اسلام اباد( پی کے رپورٹر نیوز 30 جولائی 2023 ) سینٹ میں سول افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت توصیح بھرتیوں پر پابندی کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی ان کی دوبارہ ملازمت کی توسیع یا دوبارہ بھرتی کی توسیح پے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس بل کا مقصد پاکستان کے نئے جوانوں کو موقع دینا ہے تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے نہ کہ ان لوگوں کو موقع دینا جو کہ پہلے ہی اپنے 60 سال پاکستان کو دے چکے ہیں۔
اس بل کی منظوری کے بعد نہ ہی کوئی سرکاری ملازم دوبارہ بھرتی ہی ہو سکے گا نہ ہی اس کی کسی سرکاری ادارے میں دوبارہ تعیناتی ہو سکے گی۔
پیش کردہ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمت ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی سرکاری یا کسی بھی کنسلٹنسی فرم میں جاب نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی ان کی توسیح کی جائے گی نہ ہی انہیں دوبارہ بھرتی کیا جائے گا۔