کمسن ملازمہ تشدد کیس میں مرکزی مرکزی ملزمہ اور جج کے درمیان کیا گفتگو ہوئی، عدالت نے ملزمہ کو کیا جمع کروانے کا کہا۔
اسلام آباد( پی کے رپورٹر نیوز 01 اگست 2023 ) ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے کمسن ملازمہ تشدد کیس میں مرکزی ملزمہ کا اصل شناختی کارڈ رکھوا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جب ملزمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچی تو عدالت نے ملزمہ سے ریکویسٹ کی کہ آپ ہمیں اصل شناختی کارڈ دکھائیں تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ ملزمہ آپ ہی ہیں۔
جج کی اہلیہ اور مرکزی ملزمہ اپنا شناختی کارڈ نہیں لے کے آئی تھی جس کی وجہ سے عدالت نے حکم دیا کہ اپ اپنا شناختی کارڈ جمع کروائیں- جبکہ جب جبکہ مدعیت پارٹی میں جہانگیر جدوان عدالت میں پیش ہوئے۔
جج ڈاکٹر عابدہ سجاد نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ کا شناختی کارڈ کہاں ہے، شناختی کارڈ لائیں تاکہ میں اپ کو پہچان سکوں اور یہی درخواست گزار ہیں۔ عدالت نے ملزمہ کا شناختی کارڈ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔