کراچی( پی کے رپورٹر نیوز 03 اگست 2023 ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گھر سے خاتون کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے گھر سے خاتون کی پھندہ لگی لاش برآمد کی ہے- ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کے کمرے میں سے نیند کی کافی مقدار میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے خاتون نے خودکشی کی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق خاتون گھر میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتی تھی- بھائی کا بیان بھی پولیس نے قلم بند کیا ہے، بھائی کے مطابق خاتون کی کچھ ایسا پہلے طلاق ہوئی تھی- جس کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ مزید تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ خاتون کی لاش برآمد کر کے ایف آئی ار درج کر لی گئی ہے، مزید تفتیش جیسے ہی ہوتی ہے تو ہم تو ہم میڈیا کو آگاہ کر دیں گے۔