نواب شاہ( پی کے رپورٹر نیوز 06 اگست 2023 ) کراچی جانے والی ٹرین ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سر باری ریلوے اسٹیشن کے قریب ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔ جس کے نتیجے میں اس کی پانچ بوگیاں پٹری سے الٹ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
فوری طور پر قریبی ہاسپٹل میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور مسافروں کو اپنی مدد آپ کے تحت مقامی لوگ بوگیوں سے اتارنے اور ہاسپٹل منتقل کرنے میں مصروف ہیں، تا حال ابھی تک کوئی بھی سرکاری افیسر وہاں پر نہیں پہنچا۔