ڈاکٹر چیپ کپ کے بہانے خواتین کو بے ہوش کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا اور ویڈیوز بھی بناتا رہا ہوش دبا انکشافات۔
واشنگٹن ڈی سی ( پی کے رپورٹر نیوز08 اگست 2023 ) امریکہ میں ایسے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو چیک اپ کے بہانے خواتین کو بے ہوش کرتا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا اور پھر ویڈیو بنا کے ان لائن مارکیٹ میں سیل کرتا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیویارک سٹی کے مقامی ہاسپٹل میں ڈاکٹر سی ایلن چین کو خواتین سے زیادتی کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے موبائل فون کی تلاشی کے دوران خواتین سے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے ویڈیوز بھی ملی ہیں، جنہیں وہ ان لائن ویب پہ سیل کیا کرتا تھا۔
مزید تفصیلات کے مطابق 33 سالہ ڈاکٹر سی نے چھ خواتین مریضوں کے ساتھ گھنونا کھیل کھیلا تین خواتین کے ساتھ فاسفیٹل میں اور تین خواتین کے ساتھ اپنے فلیٹ میں زیادتی کرتا رہا۔ ڈاکٹر کی حقیقت کا پول اس وقت کھلا جب ایک خاتون نے اپنی اپ بیتی پولیس کو سنائی ساتھ ہی اس نے فون پر کئی دیگر خواتین کے ساتھ زیادتی کی ویڈیوز کا راز بھی فاسٹ ۔ اپ پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں اس پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔