Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا ہے اسحاق ڈار کی تصدیق۔

Jul 27, 2023

چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا ہے اسحاق ڈار کی تصدیق۔

چین کے نجی بینک نے قرضہ دو سال کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔ اس دوران صرف پاکستان کو سود کی ادائیگی کرنا ہوگی اور اصل رقم وہیں کی وہیں کھڑی رہے گی۔ اسلام آباد( پی کے رپورٹر نیوز) سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کا2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا ہے مزید تفصیلات کے مطابق وفاق کی وزیر اسحاق ڈار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوورکر دیا ہے چین کے نجی بینک نے یہ قرضہ دو سال کے لیے رول اوور کر دیا ہے پاکستان میں نئے دو سال میں صرف سود کی ادائیگی ہی کرنی ہے چین نے پاکستان کے قرض کی ادائیگی کے موقع کی منظوری دی۔ چین کے نجی بینک نے باضابط طور پر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا کہ تمام 31 قرض معاھدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025 تک توسیح کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگی میں ایک بڑا ریلیف مل گیا ہے اور پاکستان کے وسیع ترین مفادات میں بہترین فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے سے پاکستان کو فارن ریزرو مینٹین کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *