Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے خلاف اپیل پر عائد اعتراضات ختم

Aug 8, 2023

چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے خلاف اپیل پر عائد اعتراضات ختم
اسلام آباد ( پی کے رپورٹر نیوز08 اگست 2023 ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے خلاف درخواست پر عائد اعتراضات ختم کر دیے گئے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر اعتراضات ختم کر کے ڈائری نمبر لگا دیا گیا ہے۔

یاد رہے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے فیصلے کے خلاف اپیل کو 273 نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے اپیل کل مقرر کرنے کی استاد کی گئی تھی ۔ جس میں توشہ خانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے اسے کالا دم قرار دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ اپیل کے فیصلے تک عمران خان کو ضمانت پر رہا کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *