پٹرول بم سے بڑا بم گرنے والا ہے
راولپنڈی (پورٹر نیوز02 اگست 2023 ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پٹرول بم سے تو شروعات ہے پٹرول بم سے بڑا بم بجلی بم ابھی آنے والا ہے۔ بجلی کے بل کے ساتھ عوام کو ملنے والا جو بم ہے اس سے سیاسی سماجی اقتصادی تباہی آئے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اخری دس دن کا مہنگائی کرنے والی حکومت سے کوئی کیا توکو کرے گا۔ موجودہ حکومت ائندہ 10 دنوں میں عوام کے لیے مزید پریشانی اور تباہی لے کے آئے گی عوام کو ریلیف تو نہیں دے سکی، لیکن یہ حکومت تکلیف ضرور دے گی۔ ایک طرف کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب کا گلا گھوٹا جا رہا ہے۔ 85 اراکین پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی شاہی کابینہ انشاءاللہ 10 دنوں میں چلی جائے گی، جاتے جاتے غریب کا جینا مشکل کر دے گی پٹرول ،آٹا، چینی، گیس اور بجلی تو ویسے ہی نہیں مل رہی ساتھ ساتھ یہ غریب کو بھی مار دے گی۔