Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

پولیس نے عمران خان اور ان کے بہنوئی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کاروائی شروع کر دی۔

Jul 31, 2023

پولیس نے عمران خان اور ان کے بہنوئی کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کاروائی شروع کر دی۔

لاہور( پی کے رپورٹر نیوز 31 جولائی 2023 ) پنجاب پولیس نے عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین ان کی بہنیں اور ان کے بہنوئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کو تیز کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں کو دہشت گردی عدالت میں عدم حاضری کی وجہ سے اشتہاری قرار دیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق سب سے پہلے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں حماد اظہر، فرخ حبیب، زبیر نیازی، مراد سعید، کو اشتہار قرار دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مزید فہرستیں بنائی جائیں گی جس میں علی امین گنڈاپور، اسد زمان چیمہ، حسان نیازی، اور اعظم سواتی کو بھی اشتہاری قرار دیا جائے گا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متعدد بار ان کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ لیکن ابھی تک انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس انہیں اشتہاری قرار دلوا کر اشتہار ان کے رہائش گاہ پر چسپا کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *