پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے چینی نائب وزیراعظم کا خطاب۔
اسلام آباد( پی کے رپورٹر نیوز 31 جولائی 2023 ) چینی نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے۔
سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی نائب وزیراعظم پاکستان آئے ہیں اور انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان نئے دور کا آغاز ہے سی پیک ہمارے بیلٹ اینڈ زور منصوبے کا حصہ ہے سی پیک ایک اہم سنگ میل ہے جس سے ہم اپنی معیشت کو بہترین کر سکتے ہیں۔