Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

Aug 3, 2023

پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد( پی کے رپورٹر نیوز03 اگست 2023 )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ائندہ انتخابات کے لیے 23

جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کیے ہیں۔ سب سے حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ائندہ انتخابات کے لیے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سینیئر ممبر نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی بینچ نے سماعت کی اور الیکشن کمیشن نے ائندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الرٹ کیے ہیں۔جس میں سب سے حیرت کی بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپل پارٹی کو تلوار کا نشان، جے یو آئی فے کو کتاب کا نشان، پاکستان پیپلز مسلم لیگ کو کب کا نشان، کسان اتحاد کو بالٹی کا اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاکو کا نشانہ الاٹ کیا ہے جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کو چاند عوامی مسلم لیگ عوامی مسلم لیگ کو ہاکی کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *