ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر قائد دی گئی
اسلام آباد( پی کے رپورٹر نیوز 01 اگست 2023 ) بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیوز سکینڈل کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر قائد دی گئی ہے۔
سینیئر ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے درخواست دائر کی ہے، جس میں وفاق، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے- جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ویڈیو کو پبلک کرنے سے روکا جائے۔ وفاق اور پنجاب کو کسی افسر کے تبادلے سے بھی روکا جائے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے تشکیل کردار جوڈیشل کمیشن کو پولیس کی تحقیقات تک کام سے روکا جائے- پولیس اور ایف ائی اے کو 15 روز کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔ موقف نایا گیا ہے کہ مبینہ ویڈیو سکینڈل غیر متعلقہ افراد پبلک کر رہے ہیں- ان ویڈیو کو شیئر کرنے سے روکا جائے۔ کیونکہ ان سے طلبہ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اگر میرے بیٹے میں ایسا کوئی فعل سرزد کیا ہے تو میں خود اسے گھر سے باہر نکال دوں گا۔ یہ سب سیاسی مخالفین کہہ رہے ہیں اسلامی یونیورسٹی کے معاملے پر سیاسی مخالفین مجھے نشانہ بنا رہے ہیں۔ اگر میرے بیٹے کے خلاف کسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے تاکہ ہم اس کے اوپر کاروائی مکمل کر سکیں یہ سارا سکینڈل میرے سیاسی مغالفین نے پگڑی اچھالنے کے لیے گھنونا کھیل کیا ہے۔