Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

نگران سیٹ اپ اب چھ ماہ تک چل سکتا ہے اگلے انتخابات اگلے سال ہونے کے امکانات ہیں۔

Aug 8, 2023

نگران سیٹ اپ اب چھ ماہ تک چل سکتا ہے اگلے انتخابات اگلے سال ہونے کے امکانات ہیں۔

لاہور ( پی کے رپورٹر نیوز08 اگست 2023 ) نگران سیٹ اپ ممکنہ طور پر چھ ماہ تک ٹول پکڑ سکتا ہے۔ عام انتخابات اگلے سال ہونے کا امکان ہے جس پر حکومتی اتحادیوں کو بھی تحفظات ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ عام انتخابات اگلے سال فروری یا مارچ میں ہونے کا قوی امکان ہے۔ نگران سیٹ اپ میں اقتدار کس کو ملے گا جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔
سابق صدر اصف علی زرداری مولانا فضل الرحمن اور اتحادیوں نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور طویل ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

مشاورت اور نگران سیٹ اپ کے لیے اتحادیوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا طے پا گیا ہے- اتحادی نگران وزارتوں کے لیے نام جلد شہباز شریف کو دیں گے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *