فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا معاملہ پر سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا-
اسلام آباد (پی کے رپورٹر نیوز02 اگست 2023 ) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ سناتے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔
مزید تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی -عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی ہے-
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہویا چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6رکنی لارجر بنچ نے درخواست سماعت کی۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے ابتاثر کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے کے آپ سوالات پر پوری طرح تیار نہیں، ہمارے سامنے ابھی وہ معاملہ ہے بھی نہیں، ہم نے معاملے کی آئینی حیثیت کو دیکھنا ہے ، وکیل فیصل صدیقی نے ایک درخواست اپنے موکل کی طرف سے فل کورٹ کی دی، ہم پہلے فیصل صدیقی کو سن لیتے ہیں۔