Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کا ایک اور کارنام

Aug 6, 2023

نیویارک ( پی کے رپورٹر نیوز 06 اگست 2023 ) ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا بھر کی ٹاپ 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کا 10 نمبر ہے اور اس کے کارکنوں کی تعداد تقریبا 10 ملین بتائی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اعداد و شمار جاری کرنے والے اکاؤنٹس ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے دنیا کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں پی ٹی آئی کا دسواں بڑا نمبر ہے اور اس کی کارکنوں کی تعداد تقریبا 10 ملین کے قریب بتائی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر بھارتی جنتہ پارٹی موجود ہے جس کے کارکنوں کی تعداد 180 ملین ہے جبکہ دوسرے نمبر پر چین کی چائنیز کمیونسٹ پارٹی ہے، جس میں کارکنوں کی تعداد 98 ملین ہے، تیسرے نمبر پر بھارت کی ہی سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگرس ہے جس کے کارکنوں کی تعداد تقریبا 50 ملین بتائی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق چوتھے نمبر پر امریکہ کا قبضہ ہے اور امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی 47 ملین اور ریپبلک پارٹی 36 ملین پر پانچویں نمبر کے ساتھ ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق دنیا کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کا دسواں

نمبر ہے اور پی ٹی آئی کی کارکنان کی تعداد 10 ملین بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *