عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت 22 اراکین کو پارٹی سے فارغ کر دیا ہے
لاہور( پی کے رپورٹر نیوز 30 جولائی 2023 ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار سمیت 22 اراکین کو پارٹی سے فارغ کر دیا ہے ۔
ایکسپریس نیوزکی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی قیادت نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر سردار محمد خان لغاری ، جاوید انصاری، فاروق اعظم ، اختر ملک ، سید ندیم شاہ ، احتشام الحق ، سبین گل ۔ بہاول خان عباسی اور میاں طارق عبدا للہ سمیت 22 اراکین کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہیے پارٹی سے نکل دیا ہے ۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے ان اراکین کی پارٹی رکینیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔