Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

عمران خان جیل میں رہنے کے لیے کیا کیا سامان ساتھ لے کر جائیں گے۔

Aug 5, 2023

چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان جیل میں رہنے کے لیے کیا کیا سامان ساتھ لے کر جائیں گے۔

لاہور( پی کے رپورٹر نیوز 05 اگست 2023 ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں رہنے کے لیے ذاتی سامان کی لسٹ بجوائی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کو لاہور پولیس نے جب زمان پاک سے گرفتار کیا تو پولیس کو اتنی زیادہ جلدی تھی کہ انہیں کچھ بھی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ لیکن بعد میں عمران خان کو اسلام آباد لے جانے کے لیے لاہور کے پرانے ایئرپورٹ پر منتقل کیا گیا۔ عمران خان نے وہاں انتظار کے دوران گھر سے کپڑے اور قرآن پاک منگوایا ہے۔

دیگر سامان میں ان کی کتابیں اور شیونگ کٹ کچھ ضروری سامان ہے جو عمران خان اپنے ساتھ جیل میں رکھیں گے۔

مزید تفصیلات کے مطابق عمران خان کو آج ہونے والے فیصلے میں پانچ سال کے لیے نااہل کر دیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی ان پر تین سال کی قید اور ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق عمران خان اور پی ٹی آئی کے سپورٹر اس وقت ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *