Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

سابق وزیراعظم عمران خان کو لاہور پولیس نے ان کی رہائشگا زمان پاک سے گرفتار کر دیا ہے

Aug 5, 2023

لاہور( پی کے رپورٹر نیوز 05 اگست 2023 ) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو لاہور پولیس نے ان کی رہائشگا زمان پاک سے گرفتار کر دیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق اسلام اباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کا فیصلہ سناتے ہی عمران خان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔ عدالت کا فیصلہ آتے ہی پولیس زمان پارک میں پہنچی اور وہاں انہیں ان کی رہائش گاہ سے زیر حراست کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو گرفتار کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد اسلام اباد لے جایا جائے گا جہاں ان کو جیل میں رکھنے کے معاملات کا آغاز ہو گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے واررنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

سیشن کورٹ اسلام اباد نے توشہ خانہ کیس میں فیصلہ کچھ دیر پہلے سنایا یا ایک جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر جرم ثابت ہوتا ہے- مزید یہ کہ عدالت نے عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے- عدالت عمران خان کو تین سال قید کا حکم بھی دیا ہے اور عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیا ہے-

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے کی متعلق درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے- یاد رہے کہ عمران خان کے وکلا نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پر عدم اعتماد کی درخواست دائر کی تھی -عمران خان نے بھی دعوی کیا تھا کہ جج ہمایوں دلاور نے فیس بک اکاؤنٹ سے میرے خلاف کچھ ایسی پوسٹیں کی تھیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ وہ میرے ساتھ انصاف نہیں کریں گے تاہم وفاقی ادارے ایف آئی اے نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیس بک پوسٹ جج ہمایوں دلاور کے اکاؤنٹ سے نہیں کی گئی- ایف آئی اے کی جانب سے ٹیکنیکلی تجرباتی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی جمع کرا دی گئی ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *