ریکوڈک منصوبے میں اربوں روپے لگانے کے بعد بھی ایک آنے کا فائدہ نہیں ہوا۔ وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
گوادر (پی کے رپورٹر نیوز 27 جولائی 2023) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں پاکستان ٹیکس پیئر کے اربوں روپے جھونک دیے گئے ہیں لیکن ابھی تک ایک آنے کا فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے اور یہاں سیاسی استحکام آئے غیر ملکیوں کی حفاظت نہیں کریں گے تو کوئی بھی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں بلوچستان ترقی کر رہا تھا اور بلوچستان کی ترقی کے لیے نواز شریف نے بہت سے منصوبے قائم کیے تھے۔ بلوچستان کو اللہ تعالی نے بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں بلوچستان میں کسی قسم کا کوئی کام نہیں ہوا اور سی پیک جیسے منصوبے کو بھی بند کر دیا گیا پچھلے سال جب سلاب آیا تو میں نے بلوچستان کے چپے چپے کا دورہ کیا اور وفاق نے بلوچستان کے سلاب زدہ علاقوں میں فی کس 25 ہزار روپے کی امداد بھی جاری کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے پر سعودی عرب اور چین نے ہماری مدد کی اور پاکستان کے ڈیفالٹ ٹل گیا- بلوچستان کی ترقی کے لیے پاکستان اور وفاق مل کر کام کرے گا-
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے اور دنیا کا بہترین سی پورٹ یہاں پہ بنایا جائے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم انویسٹر کی سہولیات کے لیے اقدامات کریں تاکہ بیرونی سرمایہ کاری ملک میں ترقی ائے