حکومت کو خطرہ اسرائیلی وزیراعظم نے تنگ یاہو کے خلاف عوام سڑکوں پر۔
تل ابیب( پی کے رپورٹر نیوز 31 جولائی 2023 ) اسرائیل میں عدالتی اصلاحات عدالتی اصلاحات کے متنازع بل میں حکومت کو شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ اسرائیلی عوام رضاکار فوجی اور جوہری سائنس دان بھی احتجاج میں شرکت کر رہے ہیں۔
تل ابیب میں ہزاروں افراد سڑکوں پہ نکل آئے ہیں جو کہ اسرائیلی حکومت سے متنازع بل کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یہاں یہ بات بتانا ضروری ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت نے ایک متنازع بل پاس کیا ہے۔ جس میں بل کی منظوری سے حکومت کے غیر معقول فیصلوں کو کالعدم کرنے کی عدالتی اختیارات کو ختم کر دیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے 24 جولائی کو عدالتی اصلاحات کا متنازعہ بل منظور کیا تھا۔ جس کے خلاف اپیلوں کی سماعت ستمبر میں سپریم کورٹ میں شروع کی جائے گی۔