حکومت قومی اسمبلی کب تحلیل کرے گی ختمی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے
اسلام اباد( پی کے رپورٹر نیوز 31 جولائی 2023 ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ختمی تاریخ 9 اگست ہے۔ اور ہم نے نگراں وزیراعظم کے لیے چار سے پانچ ناموں پہ اتفاق بھی کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے قومی اسمبلی نو تاریخ کو تحلیل کر دینی ہے۔ اس بارے میں مشاورت ہو چکی ہے پانچ سے چھ نام نگران وزیراعظم کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ جلد ہی ان پہ اتفاق ہو جائے گا۔ پھر یہ نام قیادت کو بھیج دیے جائیں گے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جو نام ہم نے دیے ہیں ان میں کوئی بھی بیوروکریٹس نہیں ہے بلکہ عام شہری ہیں۔ جو کہ اچھی ریپوٹیشن کے مالک ہیں۔ ان میں سے ایک نام سیاسی ہے جبکہ ایک نام غیر سیاسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے کبھی بھی نگران وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا نگران حکومت انشاءاللہ 90 روز کے اندر اندر الیکشن کرائے گی۔