توشہ خانہ کیس کی اہم سماعت، عمران خان مزید پھنسے گے.
Aug 1, 2023
توشہ خانہ کیس کی اہم سماعت، عمران خان مزید پھنسے گے.
اسلام آباد( پی کے رپورٹر نیوز 01 اگست 2023 ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ میں نے شکایت کندگان کے بیانات نہیں سنے یہ میری موجودگی میں ریکارڈ نہیں ہوئے اور نہ ہی مجھےفرد جرم پڑھ کے سنائی گئی ہے- مجھے فرد جرم پڑھ کے سنائی جائے۔
ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ جج نے تمام غیر متعلقہ افراد کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا۔ کچھ مخصوص صحافی اور وکلا کو کمرے میں آنے کی اجازت دی گئی- چیئرمین پی ٹی آئی کے کے وکیل خواجہ حارث اور گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے اور اس الیکشن کشمیشن کے وکیل سعد حسین بھی عدالت میں موجود تھے۔ جس پر عمران خان نے کہا کہ بیان میری موجودگی میں ریکارڈ نہیں ہوئے اور نہ ہی مجھے فرد جرم پڑھ کے سنائی گئی ہے اور نہ ہی میں نے فرد جرم دیکھی ہے اور نہ ہی شکایت کا نمگان کے بیان میرے سامنے ہوئے ہیں۔