توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔
اسلام آباد ( پی کے رپورٹر نیوز08 اگست 2023 ) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق جسٹس طارق محمود جہانگیر پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو تین سال قید ایک لاکھ روپیہ جرمانہ اور پانچ سال کی نا اہلی کی سزا سنائی تھی۔ جس کے خلاف اپیل کرتے ہوئے عمران خان نے درخواست دی ہے جو کہ سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔