Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

با ادب با ملاحظہ ہوشیار نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں۔

Jul 31, 2023

با ادب با ملاحظہ ہوشیار نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں۔

لندن (پی کے رپورٹر نیوز 31 جولائی 2023 ) سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے پاکستان واپس آرہے ہیں۔ اس وقت وہ یورپ کے نجی دورے پہ ہے دو سے تین دن میں وہ لندن واپس آئیں گے۔ جس کے بعد وہ پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے آئندہ کی لایا عمل اور پاکستان واپس آنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف یورپ کے دورے سے آئندہ 48 گھنٹے میں واپس لندن آ جائیں گے۔ جس کے بعد وہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور اپنی حکمت عملی کے بارے میں بتائیں گے۔ ساتھ ہی وہ پاکستان آنے کی تاریخ بھی دیں گے نواز شریف نے پاکستان آنے کے لیے لاہور شہر کا انتخاب کیا ہے۔ جہاں پر ان کا پرجوش استقبال کیا جائے گا۔

مزید کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں نون لیگ 30 فیصد نئے چہروں کے ساتھ میدان میں اترے گی اور انہیں اپنی کامیابی کا بھرپور یقین ہے۔ کیونکہ آئندہ الیکشن میں ساری پلاننگ نواز شریف خود کریں گے۔ نون لیگ نے دیگر جماعتوں کے قائدین سے رابطہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اور بہترین نمائندوں کو نون لیگ میں شامل کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *