ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار۔
لاہور( پی کے رپورٹر نیوز 31 جولائی 2023 ) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلر لاہور نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر ساجد احمدکو گرفتار کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سب انسپیکٹر کامران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتہائی مطلوب انسانی سمگل کو تمام تر جدید ٹیکنیکی وسائل کو برو کر لاتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ساجد احمد 2016 سے انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کے جرم میں ملوث تھا اور اس پر مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔ ملزم شہریوں سے کثیر رقم کے غوث انہیں بیرون ملک غیر قانونی طریقے سے بھیجتا تھا۔ جس کی وجہ سے کئی لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں