Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

اقرار الحسن نے طارق بشیر چیمہ کو ویڈیو سکینڈل پر چیلنج کر دیا

Jul 31, 2023

اقرار الحسن نے طارق بشیر چیمہ کو ویڈیو سکینڈل پر چیلنج کر دیا

 

اسلام اباد (پی کے رپورٹر نیوز 31 جولائی 2023 ) اقرار الحسن نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا بیٹا ولید چیمہ ویڈیو سکینڈل میں ملوث ہے جس پر انہوں نے طارق بشیر چیمہ کو بھی کہا ہے کہ وہ آئیں اور ان کا مقابلہ کریں ثبوت دیکھیں اگر وہ ثبوت جھوٹے ہوتے ہیں تو انہیں پھانسی پہ لٹکا دیا جائے۔

جبکہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا کسی بھی قسم کےسکینڈل میں ملوث نہیں ہے انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا اگر اس سکینڈل میں ملوث ہوا تو میں خود اسے قانون کے حوالے کروں گا۔
دوسری طرف نگران وزیر اعلی نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو تحقیقات کرے گی۔

مزید تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ اگر ان کا بیٹا اس ویڈیو سکینڈل میں ملوث ہوا تو میں خود پکڑ کے اسے گھر سے باہر نکال دوں گا۔
بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کا چیف سیکیورٹی افیسر میجر ریٹائرڈ اعجاز شاہ پہلے سے ہی پولیس کی حراست میں ہے جبکہ ابوبکر اس سے پہلے بھی کئی دفعہ منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے اور فی الحال وہ ضمانت پر ہے۔

اقرار الحسن نے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کو ثبوت پیش کرنے کا کہا ہے کہ اگر ان کا بیٹا اس جرم میں شامل نہیں ہے تو وہ ٹی وی پر ائیں اور ٹی وی پر ا کر یہ ثابت کریں بلکہ میں بھی دوسری طرف ٹی وی پر اتا ہوں اور یہ ثابت کرتا ہوں کہ اپ کا بیٹا اس گھنونے جرم میں ملوث ہے کیونکہ میرے پاس ویڈیو ثبوت ہیں ۔ طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وہ ابھی کسی قسم کا انٹرویو نہیں دینا چاہتے جبکہ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا اگراس گھنونے ویڈیو سکینڈل میں ملوش ہوا تو وہ یقینا اسے سزا دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *