Pk Reporter

Top Pakistan Reports and News

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سکینڈل میں شامل افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا

Aug 3, 2023

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سکینڈل میں شامل افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا

اسلام آباد( پی کے رپورٹر نیوز 03 اگست 2023 ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیئرمین سمیع الحسن گیلانی نے بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے سکینڈل میں ملوث تمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسلامیہ یونین یونیورسٹی کے متعلق سکینڈل سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔ چیئرمین سمیع الحسن کمیٹی کو بتایا کہ انہیں ڈی پی او محمد عباس نے سکینڈل سے متعلق تفصیل بریفنگ دی ہے، اور وائس چانسلر محبوب کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ایچ ایچ ای سی کے چیئرمین کی سربراہی میں کمیٹی سارے معاملات کی تحقیقات کرے گی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور پولیس کو کمیٹی اپنی رپورٹ کرے گی ۔

مزید تفصیلات کے مطابق سمیع الحسن گیلانی نے وفاق سے سفارش کی ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، تاکہ یہ ملک سے بھاگ نہ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *